ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home /  20نومبر کو دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں میلاد النبی ؐ کی عام تعطیل :ریاست کے بقیہ اضلاع میں 21نومبر کو چھٹی  

 20نومبر کو دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں میلاد النبی ؐ کی عام تعطیل :ریاست کے بقیہ اضلاع میں 21نومبر کو چھٹی  

Mon, 19 Nov 2018 18:03:55    S.O. News Service

منگلورو:19؍نومبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں میلاد النبی ؐکی مناسبت سے 20نومبر کو سرکاری چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے سرکلر جاری کیا ہے۔

اس سے قبل ریاست بھر میں 21نومبر کو عام چھٹی کا اعلان کیاگیا تھا۔ لیکن ساحلی اضلاع دکشن کنڑااور اُڈپی  میں 20نومبر کو میلاد النبی ؐ منائےجانے کی وجہ سے اسی دن چھٹی کا اعلان کئے جانے کی جانکاری ڈپٹی کمشنر نے دی۔ ریاستی وقف بورڈ بھی اسی رائے کا اظہار کئے جانے پر صرف ان دو ضلعوں  کی حد تک 21نومبر کے بجائے  20نومبر کو چھٹی ہوگی۔ ریاست کے بقیہ اضلاع میں 21 نومبر کو میلاد النبی ؐ کی عام چھٹی ہونے کی جانکاری سرکار کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہی گئی ہے۔


Share: